حلقہ بندیوں کے لئے تین سے چار ماہ درکار: رانا ثنا اللہ

Rana Sana Ullah

Rana Sana Ullah

پنجاب (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ حلقہ بندیوں کے لئے تین سے چار ماہ درکار ہوں گے۔ دسمبر میں الیکشن کرنا آسان ہوگا۔ اپوزیشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے حکومت راہ فرار کے لئے نظر ثانی کی اپیل کر سکتی ہے۔

سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کی تاخیر کا نوٹس لیا تو صوبائی حکومت کو اب انتخابات کی فکر کھانے لگی۔ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی مدت مکمل ہوئے تین سال گزر گئے مگر انتخابات نہ ہوسکے۔ چار بار مسلم لیگ نواز نے بلدیاتی انتخابات کرانے کی تاریخ میں توسیع لی۔

گو پنجاب حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کے مسودہ قانون کی منظوری دیدی ہے اور تیس روز میں پنجاب اسمبلی سے بل منظور کرانے کا اعلان بھی کیا ہے مگر اپوزیشن پھر پنجاب حکومت پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔ بلدیاتی نظام کی تیاری کے حوالے سے تو پنجاب حکومت نے بہت سا کام کر لیا ہے مگر ابھی بھی انتخابات کی حتمی تاریخ دینے سے گریز کیا جا رہا ہے۔