حلقہ 7 کی یونین کونسل پنجڑی سوکاسن میں چوہدری طارق فاروق اور مسلم لیگ ن کے دھڑے کو شدید جھٹکا

PML-N

PML-N

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حلقہ 7 کی یونین کونسل پنجڑی سوکاسن میں چوہدری طارق فاروق اور مسلم لیگ ن کے دھڑ ے کو شدید جھٹکا، سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کو خوف ناک شکست کا سامنا، سابق اسپیکر چوہدری انوار الحق کی پوزیشن مزید مستحکم برتری کے آثار واضح ہونے لگے گزشتہ روز ٹھیکیدار چوہدری لیاقت سوکاسن کی طرف سے سابق اسپیکر چوہدری انوار الحق کو دئیے گئے افطار ڈنرمیں شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں چوہدری نعیم یوسف، چوہدری محمد شریف، چوہدری فضل کریم، چوہدری محمد ضیاء عرف جنرل ، چوہدری اﷲ دتہ نے اپنے کنبہ قبیلہ سمیت چوہدری انوا رالحق کی حمایت کا اعلان کردیا اس موقع سابق اسپیکر چوہدری انوا ر الحق نے کہا کہ نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں اور کے حقوق کا دفاع یقینی بنائوں گا۔

ووٹ ضمیر اور غیرت کی آواز ہے اور ایمان کا حصہ ہے نلکا ٹوٹی اور پیسے لینے آپ کا حق ہے لیکن ضمیر اور ایمان کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ووٹ کا سٹ کریں ضمیر کو بیچنے والا ایمان کے بیچنے کے مترادف ہے جعلی پیر، شاہ اور کچھ حواری جو ہمارے لوگوں کویہ دھمکی دینا شروع کررکھی ہے کہ ووٹ کاسٹ کرنے بعد یہ نہ کہنا کے غلطی ہوگئی ہے ان کو میں اچھا طرح جانتے ہوں اور پانچ منٹ کے اندر ان کی غنڈہ گردی بدمعاشی نکل سکتا ہوں ووٹ مانگنا اخلاقی فرض ہے لیکن سرخ لین کسی نے کراس کی اور غنڈہ گردی کرنے کی کوشش کی تو الیکشن سے قبل ہی ان کی غنڈہ گردی ختم کردوں گا اﷲ تعالی نے قدرتی طور پر ایک تقسیم کردی ہے میرے ساتھ نوجوانوں ، بزرگ اور ٹوپیاں پہنے نیک لوگوں ہیں جبکہ مخالف فریق کی طرف آپ جانتے ہیں کس طرح لوگوں ہے انہوں نے کہا ہے کہ چہلہ ، گڑھا کنجال ، مڑیال ، سوکاسن ، گڑھا رحمن میرا گھر ہے۔

میرے والد محترم چوہدری صحبت علی مرحوم کے چاہنے والوں اور دیرینہ ساتھی کا گڑھ ہے ہماری رشتہ داریاں ہیں میں اپنے ووٹر وں کو کہتے ہوں کہ پُر امن طریقہ سے جا کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں اگر آپ کے ساتھ کوئی بدمعاشی کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اُس کا جواب وہی پر دیا جائے گا آپ کی دعائوں کے بدولت اﷲ فضل و کرم کریں گے اور 21جولائی کو انشاء اﷲ کامیا ب ہوں گے اس موقع پر ٹھیکیدار انعام الحق ، چوہدری آصف، راجہ نعیم گل ، چوہدری شوکت علی، چوہدری نذرحسین، چوہدری شہباز، چوہدری خادم حسین ، چوہدری واجد منیر، چوہدری بشیر، چوہدری عبدالرحمان، چوہدری محمد بشیر لالہ ،چوہدری طارق ، خالد حسین ،چوہدری احسان اﷲ، چوہدری امتیاز، چوہدری عزرم اقبال، چوہدری عبدالشکور، چوہدری حمیر، چوہدری ادریس، چوہدری اﷲ دتہ، صوبیدار بوٹاخان، چوہدری ریاست، چوہدری ایاز، ڈاکٹر محمود چوہدری، چوہدری امین، چوہدری منظور ، چوہدری معروف، چوہدری شاہد اقبال، ماسٹر قربان حسین ، چوہدری محمد اصغر، چوہدری مرید حسین،چوہدری محمد رفیق ،راجہ نعیم، چوہدری محمد حنیف، چوہدری رزاق ، چوہدری عارف، محمد غوث سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔