لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے اسلام آباد کلب کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت نے ثابت کہ عمران خان کا چار حلقوں کے ووٹوں کی تحقیق کا مطالبہ جائز تھا۔
اڑھائی سال تک جعلی مینڈیٹ کے حامل سپیکر قوم کی آنکھوں میں دھول جونکتے رہے بلآخر انہیں عدالتی فیصلے نے ایوان سے باہر کیا۔
انہوں نے کہا تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے لانگ مارچ مظاہرے جمہوریت کا ہی حصہ ہیں۔انہوں نے اس بات کی شدید الفاظ میں مذمت کی کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔
انجینئر افتخار چودھری نے کہا اس کے پیچھے ایک سیولین مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کا ہاتھ تھا۔ اس موقع پر کارکنوں نے اس دن کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔انجینئر افتخار چودھری جمہوریت کے لئے جانیں دینے والوں کے لئے دعا بھی کرائی۔