زیر گردش نوٹوں کا حجم 2 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا

Notes

Notes

کراچی (جیوڈیسک) ملک میں زیر گردش نوٹوں کا حجم نئے مالی سال کے پہلے ہفتے میں دو ہزار ارب سے تجاوز کر گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے ہفتے میں زیر گردش کرنسی میں چھیاسٹھ ارب روپے سے زائد مالیت کے نوٹ جاری کئے گئے۔ حکومت نے نئے مالی سال کے پہلے ہفتے میں۔

بینکنگ سیکٹر سے ستاون ارب روپے قرض لیا۔ مرکزی بینک سے اٹھاون ارب روپے حاصل کئے گئے جبکہ شیڈول بینکوں کو ایک ارب کی ادائیگی کی گئی۔ اس دوران نجی شعبے نے اڑسٹھ ارب روپے قرض کی مد میں ادا کئے۔