عیار اور فطین شخص نے مجھ پر الزامات لگائے، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی(جیوڈیسک) کراچی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے نائن زیرو پر کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیار،مکار، فطین شخص نے آپ کے قائدپر الزامات لگائے ہیں۔وہ شخص مجھے گالیاں دے رہا تھا اور رابطہ کمیٹی سن رہی تھی۔ ایسے لوگ ہیرو بنے ہوئے ہیں جو ہزاروں لڑکیوں کے ساتھ پتا نہیں کیا کیا کرچکے ہیں۔

الطاف حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات سن کر کارکنا ن نائن زیرو پر جمع ہوگئے ۔میں نہ رکن پارلیمنٹ بنا نہ کوئی عہدہ لیا۔غیروں سے کیا شکوہ میری اپنی رابطہ کمیٹی نے مجھے مشین سمجھ رکھاہے۔

کارکنان میری بات پردھیان نہیں دیتے۔میں نے ٹی وی پرخطاب کادیکھاتومجھے پتاچلاکہ میراخطاب ہے۔آج مجھے اپنی حیثیت کا اندازہ ہوگیا ہیمیں اپنے کارکنان سے معافی مانگتا ہوں۔ رابطہ کمیٹی کے رویے پر کارکنان نے احتجاج کیا جس پر رابطہ کمیٹی نے معافی مانگ لی۔