شہر بھر میں انجمن طلبہ اسلام کے زیر اہتمام مختلف پروگرامات اور محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اے ٹی آئی

کراچی (خصوصی رپورٹ)انجمن طلبہ اسلام کراچی کے ناظم محمد نبیل مصطفائی نے ملیر ٹائون کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کی جانب سے باقائدہ شیڈول جاری کیا گیا ہے ، جس کے مطابق کراچی کے مختلف ٹائون اور اضلاع میں رمضان المبار ک کی مناسبت سے یوم بدر، یوم فتح مکہ، یوم سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم، افطار پارٹی، اور شب بیداری کا انتظام کیا جا رہے۔

اس خصوص اجلاس میں ملیر ٹائون، شاہ فیصل ٹائون، گلشن حدید، لانڈھی ، کورنگی، بلدیہ، لیاقت آباد، گلشن اقبال م، گلستان جوہر، پاک کالونی، لیاری ٹائون، صدر ٹائون، اور دیگر ٹائون اور علاقائی ذمہ داروں نے شرکت کی، ناظم کراچی نے تمام ٹائون کی ماہانہ کاکردگی ملاحظہ کی، اس اجلاس میں ناظم سندھ زبیر ہزاروی بطور مبصر شریک ہوئے، بعد ازین ناظم سندھ زبیر ہزاروی نے صوبہ سندھ کے شیڈول دورے کا اعلان کیا۔

جو رمضان کے بعد شروع ہوگا۔جنرل سیکرٹری کراچی نے رابطہ مہم کو تیز کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا،اس اجلاس میں جامعہ کراچی سے عبداللہ نورانی، جامعہ ہمدرد سے شیراز خان، جامعہ اردو سے بابر مصطفائی، ضلع ملیر کے ناظم فراز رضا قادری اور جنرل سیکر ٹری کراچی سیف الاسلام بھی شریک تھے۔