کراچی (جیوڈیسک) حکومتی اعلان کے باوجود پاک بھارت میچ کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بددستور جاری ہے۔
شائقین دلچسپ میچ دیکھنے سے محروم ہیں۔حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ پاک بھارت میچ کے دوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
اس اعلان کے باوجود ملک کے مختلف شہروں لوڈشیڈنگ اپنے شیڈول کے مطابق کی جارہی ہے،سوات،مانسہرہ ،لوئر دیر، کوہاٹ، حب،چمن،ٹانک،مظفر آباد اور ٹنڈو الہ یار میں میچ کے دوران بجلی غائب ہوگئی،جس کے باعث ورلڈ کپ کے پاک بھارت کا ٹاکرا دیکھنے سے شائقین محروم ہیں۔