کراچی (جیوڈیسک) انسداددہشت گردی کی عدالت نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ کر کے شہری کو ہلاک کرنے والے رینجرز اہلکار شہزاد پر فرد جرم عائد کردی، جبکہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ عدالت میں رینجرز اہلکار شہزاد کو پیش کیا گیا اور فرد جرم عائد کی گئی۔
انسداد دہشت گردی کے جج بشیر کھوسو کی عدالت میں ملزم پر 4 جون دوہزار تیرہ کو شاہ فیصل کالونی میں نوجوان غلام حیدر کو ڈیوٹی کے دوران فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی دفعہ سات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی۔ ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے انیس گواہان کو بیانات کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔