نواب شاہ (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہرشہر میں اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور مہنگائی ہے، انسانی خون اور موت سستی ہے، قبر اور تابوت بنانے والوں کا کاروبار چل رہا ہے۔
نواب شاہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومتیں بدلتی رہیں مگر آج بھی عوام کی حالت نہیں بدلی، وہ 30 سال پہلے بھی سندھ آئے تھے مگر آج بھی سندھ موئن جو دڑو کے کھنڈرات کا نقشہ پیش کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی عیاشی، کرپشن، بدانتظامی اور بداعمالی کی وجہ سے ہر بچہ مقروض پیدا ہورہاہے، اس مروجہ سیاست اور جمہوریت سے توبہ کرتا ہوں، یہ سیاست نہیں تجارت ہیں۔