شہریوں کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر کا فوری ایکشن، ٹی ایم اے ملازمین نے تجاوزات ہٹا دی

Encroachments

Encroachments

پھالیہ: شہریوں کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر کا فوری ایکشن، ٹی ایم اے ملازمین نے تجاوزت ہٹا دی۔اہل محلہ کا اظہار تشکر۔تفصیلات کے مطابق پھالیہ کے شہریوں حاجی محمد حفیظ کھوکھر وغیرہ نے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کو ایک تحریر ی درخواست جس میں مین بازار سے ملحقہ شان علی ایڈووکیٹ والی گلی میں تجاوزت کی بھر مار ہے جسکی وجہ سے خواتین کو گزرنے میں پریشانی کا سامنا کر پڑتا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے تجاوزت کوہٹانے کا حکم دیا تاہم ٹی ایم اے ملازمین نے مذکورہ گلی سے تجاوزت ہٹا دیں۔اور تجاوز کنندگان کوبڑی سختی کے ساتھ وارننگ بھی دی گئی کہ آئندہ کسی نے بھی مین بازارکی اس مذکورہ شاخ ( گلی شان علی ایڈووکیٹ) میں تجاوزکیا تواس کے خلاف سخت ترین قانونی کارروئی کی جائے گی۔ نذیر احمد وڑائچ، بشیر احمد وڑائچ،جاوید اقبال شمشاد،حاجی ارشد عرف پیرا،حاجی محمد حفیظ کھوکھر،میاں انجم آفتاب،افتخاراسلم سمیت اہلیان محلہ معزز خواتین خریداروں اورسماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ضمیرحسین کے اس اقدام کو سراہاتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔