شہری بیرون ممالک سفر کرنے سے گریز کریں، روسی دفترِ خارجہ

Russian Foreign Office

Russian Foreign Office

روس (جیوڈیسک) روس کے دفترِ خارجہ نے شہریوں کو ایسے ممالک کا سفر کرنے کے بارے میں خبردار کیا ہے جن کا امریکہ کے ساتھ ملزموں کی تحویل کے معاہدے ہوں۔

دفترِخارجہ کی ویب سائٹ پر دیئے گئے پیغام میں روسی دفترِخارجہ کا کہنا ہے کہ روسی شہریوں کو یہ مشورہ دیتی ہے کہ بیرون ممالک سفر کرنے سے گریز کریں اور خاص کر ان ممالک کا جن کا امریکہ کے ساتھ ملزموں کی تحویل کے معاہدے ہیں اور اگر انھیں یقین ہو کہ قانون نافذ کرنے والے امریکی اداروں کے پاس ان کے خلاف کوئی کیس ہے۔

دفترِخارجہ کی ویب سائٹ پر دیئے گئے پیغام میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ ماضی میں کئی روسی شہریوں کو اغوا کرکے ان پر امریکہ میں تعصب پر مبنی مقدمات چلائے گئے۔ یاد رہے کہ روس کی طرف سے خفیہ معلومات افشا کرنے والے امریکی شہری ایڈورڈ اسنوڈن کو عارضی طور پر پناہ دینے کی وجہ سے واشنگٹن غصے میں ہے۔