امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ شامی حکومت کا شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شام کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے کہا ہے کہ شامی عوام پر کیمیائی حملہ سنگین نوعیت کا جرم ہے۔
جس پر شامی حکومت کو سزا دی جانی چاہیے۔ جان کیری نے شام کے صدر بشارالاسد کو ایک قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی کی موجودہ صورت حال کے ذمے دار بھی شامی صدر ہیں۔
جان کیری کا مزید کہنا تھا کہ صدر براک اوباما نے شام کے خلاف فوجی کاروائی کرنے کا فوری طور پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن محدود کاروائی کے امکان کو مسترد بھی نہیں کیا جا سکتا۔