لاہور (جیوڈیسک) عید کا آج کا دوسرا دن ہے، کوئی پارکوں کا رخ کرے گا تو کوئی رشتے داروں سے ملے گا۔ لذیذ پکوان دسترخوانوں کی زینت بنیں گے۔ بچے بھی عید خرچ کرنے کیلئے ممی پاپا کے ساتھ چڑیا گھر جائیں گے ، جانوروں کے ساتھ سیلفیاں بنائیں گے، دوستوں نے بھی پکچر دیکھنے کا پروگرام بنا لیا۔
عوام نے عید کا دوسرا دن بھی بھرپور گزارنے کا پلان بنا لیا۔ آج مہمان کل کے میزبان بنیں گے ، گھروں میں لذیذ پکوان بنیں گے۔ مزے مزے کی ڈشوں سے مہمانوں کی تواضع ہوگی ، بچوں نے کل بھی خوب سیر سپاٹے کئے ، آج بھی موج مستی کریں گے ، ممی پاپا کے ساتھ چڑیا گھر جائیں گے اور جو عیدی بچ گئی ہے اُسے اُڑائیں گے۔
ہاتھی ، بندر اور پرندوں کے ساتھ خوب سیلفیاں بنائیں گے ، پارکوں میں بھی جھولوں کے مزے لیں گے ۔ دوستوں نے بھی سیر سپاٹے کے پلان بنائے ہیں ، خوب ہلا گلا بھی ہوگا ۔ شام کو سینما گھروں کا ٹائم سیٹ کرلیا ۔ خواتین کا بھی اپنی سہیلیوں کے ساتھ گھومنے کا پروگرام ہے۔