وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) شہر اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے سے مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ، شہریوں کاانتظامیہ سے آبادیوں میں مچھر اور مکھی مار سپرے کروانے کا مطالبہ۔
گزشتہ روز حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ گرمی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے دن بھربجلی کی لوڈ شیڈنگ اور مکھیوں کے ستائے ہوئے افراد رات بھر مچھروں کے کاٹنے کی وجہ سے نیند بھی پوری نہیں کرپاتے مچھروں کے کاٹنے کی وجہ سے شہر میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔۔
شہریوں نے ڈی سی او گوجرانوالہ، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رائو سہیل اختر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں مچھر ،مکھی مار سپرے کا اہتمام کیا جائے۔