شہری بلدیاتی ادارے عوام کو سہولت کی فراہمی میں ناکام ہو چکے ہیں۔عصمت انور محسود

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنماء عصمت انور محسود نے شہر کراچی میں بڑھتے ہوئے عوامی مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرو پولیٹن سٹی کچرے کے ڈھیر اور کھنڈرات میں تبدیل ہوتا جارہا ہے نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے سڑکوں اور گلیوں میں گندے پانی کا جوہڑ موجود ہے جس کی وجہ سے عوام شدید ترین بلدیاتی مسائل سے دو چار ہیں اور ان کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں شہر کے بلدیاتی ادارے عوام کو سہولت پہنچانے میں ناکام اور گرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں۔

عوامی وسائل کا بے درغ استعمال کیا جارہا ہے مسلم لیگ(ن) عوامی وسائل کی لوٹ مار برداشت نہیں کرے گی مسلم لیگ(ن) کے کارکنان عوامی خدمت کے لئے میدان عمل میں اُتر آئیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنماء سابق اُمیدوار صوبائی حلقہ PS-120عصمت انور محسود نے اپنی رہائش گاہ پر ملیر ،شاہ فیصل،کورنگی اور لانڈھی سے آئے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں ،کارکنان اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عصمت انور محسود نے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان سے کہاکہ وہ علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور مسلم لیگ کے قائد وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا پیغام عوام تک پہنچائیں۔

اس موقع پر کارکنان اور عوام نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عصمت انور محسود کو علاقائی مسائل اسٹریٹ کرائم اور قیام امن کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا عصمت انور محسود نے کہاکہ حکومت سندھ اپنی رٹ قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے عوامی مسائل سے بیزار ہیں اورسندھ حکومت چین کی بانسری بجاکر سب اچھا ہے کا راگ آلاپ رہی ہے عصمت انور محسود نے شہری سہولت کی فراہمی پر مامور ادارے خصوصاً بلدیات اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ذمہ دران سے کہا ہے کہ وہ عوام کا امتحان نہ لیں علاقائی سطح پر مسائل کوحل کرنے پر توجہ دیں ورنہ اداروں کے خلاف عوام سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔