شہریوں کو صاف ستھرا اور صفائی ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہیں، محبوب عالم

Narowal

Narowal

نارووال : ڈی سی او کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر نارووال کے خصوصی احکامات کی روشنی میں شہریوں کو صاف ستھرا اور صفائی ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر نارووال محبوب عالم بٹ وسینٹری انسپکٹر میاں محمد پرویز نے میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام اگر ہمارے ساتھ کریں تو نارووال کا سارا ماحول صاف ستھرا بن سکتاہے ۔صفائی نصف ایمان ہے۔ہمیں اپنے ارگرگردا کے گھروں اور محلوں کو صاف ستھرا رکھنا چاہے تاکہ آپ کے ماحول کو دوسر ے بھی لوگ اپنائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت شہر کو چار یونین کو نسلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔جس میں تقربیاً136ملازمین کام کررہے ہیں۔ملازمین کی تعداد نہایت کم ہے جو کم از کم 300ہونے چاہیں۔اس باوجود ہم نے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کررہے ہیں۔شکایات کی صورت میں ہمارے ملازمین24گھنٹے کام کررہے ہیں۔

شہری بھی عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کریں۔ تاکہ نارووال کے ماحول کو مزیدصاف ستھرارکھاجائے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او نارووال سید نجف اقبال،ایم پی اے خواجہ وسیم ،ٹی ایم اے کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کیے گئے اعلان کے مطابق حکومت نے ابھی تک تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ تمام ملازمین کی تنخواہوں میں اعلان کے مطابق اضافہ کیا جائے۔