کراچی(جیوڈیسک) میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف تین روز جاری دھرنے ختم کر دیے گئے شہر کی سڑکوں پر رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئیں کاروباری مراکز کھلنا شروع ہوگئے.
شہر قائد میں تین روز زندگی کی رونقیں ماند تھیں شہر کے تیس سے زائد مقامات پر سانحہ کوئٹہ کے خلاف دھرنے جاری تھے جس کے باعث اہم شاہراہیں ٹریفک کے بند تھیں شیعہ علما کونسل کی جانب سے دھرنے ختم کرنے کے اعلان کے بعد رات گئے دھرنے ختم کردیے گئے.
شہر کی سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول کے مطابق ہے جبکہ کاروباری مراکز بھی کھلنا شروع ہوگئے ہیں اندرون ملک ٹرین سروس بحال کر دی گئی،، شہر کے تمام تعلیمی ادارے بھی کھول دیے گئے ہیں.