وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) نادر اآفس میں بلا تعطل کام جاری ہے شہریوں کو بغیر پریشانی کے بروقت شناختی دستاویزات بنا کر دی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مینجر نادرا وزیرآباد مرزا تیمور نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ نادرا کے قیام سے جعل سازی جیسے اقدامات کا خاتمہ ہوا ہے جعلی شناختی دستاویزات حاصل کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیرآباد آفس میں روزانہ سینکڑوں افرادرجوع کرتے ہیں جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد ہوتی ہے۔
مرزا تیمور نے کہا کہ بروقت شناختی دستاویزات کے حصول سے لوگ کئی پریشانیوں سے بچ جاتے ہیں لوگوں میں شناختی دستاویزات بارے کافی حد تک شعور آگیا ہے۔ مرزا تیمور نے کہا کہ نادرا جیسے ادارے کے قیام سے بلیک میلنگ اور جعل سازی کے دھندوں کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے۔