سنجھورو (رانا وقار حسین) تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور گذشتہ عام انتخابات میں پی ایس 79 کیلئے پیپلز پارٹی کے نامزد امید وار چوہدری محمد عاصم نے نیشنل پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کل بھی سنجھورو کے عوام کے ہر دکھ سکھ میں ساتھ تھی اور آج بھی ساتھ ہے۔
شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور شہر کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی نہیں کی اور نہ ہی آئندہ کبھی کرے گی۔ پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کرے امن و امان کے حوالے سے انتظامیہ کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔چوہدری محمد عاصم نے مزید کہا کہ اچھے برے لوگ ہر پارٹی میں ہوتے ہیں کسی بھی فرد واحد کا کردار پارٹی پالیسی نہیں ہوتا۔
قبل ازیں چوہدری عاصم نے شہری اتحاد کے صدر حاجی محمد موسیٰ کھرل اور دیگر معززین شہر سے ملاقات کی۔چوہدری محمد عاصم شہر میں ڈکیتیوں اور چوری سے متاثر ہونے والے شہریوں کے پاس گئے اور ان کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔