شہریوں کی پہلے بھی خدمت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، حاجی ناصر محمود

HAJI NASIR AWAN

HAJI NASIR AWAN

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) مرکزی انجمن تاجران کے چیف آرگنائزر حاجی ناصر محمود اعوان نے کہا ہے کہ شہریوں کی پہلے بھی خدمت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے،ٹیکسلا شہر کے تاجروں اور شہریوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون ہے اور شہر میں امن و امان کی فضا کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدام کرینگے،ہم اپنے بھتیجے حسیب ریاض اعوان کی خوشیوں میں شامل ہونے والے تمام دوست احباب کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا حاجی ناصر محمود اعوان نے کہا کہ اس وقت ملک کے ہر کونے میں سیکورٹی خدشات موجود ہیں تاجر اپنے ارد گرد پر نظر رکھیں اور کوئی بھی مشکوک شخص کو دیکھ کر فوراً انتظامیہ کو مطلع کریں یا تاجر عہدیداران کے علم میں لائیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد شہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کرنا ہے، انھوں نے کہا کہ ہمارے بھتیجے حسیب ریاض اعوان کی خوشیوں میں شامل ہونے والے تمام دوست احباب ہمارے لئے قابل احترام ہیں اور انکے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

انھوں نے اس خوشی کے موقع پر تعاون کرنے والے تمام دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔