کراچی (جیوڈیسک) کراچی صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں قیام امن کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن اقدام کی ہدایت کر دی۔ کہتے ہیں جرائم پیشہ عناصر خواہ کتنے ہی بااثر ہوں ان کیخلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔
امن وامان سے متعلق اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بدامنی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے صورتحال میں بہتری کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دیں۔ پولیس کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ بھی یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کی ہدایت بھی کی۔ بلاول ہاس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں صدر مملکت کو شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔