شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہرے، ہلاک شدگان کی تعداد 20 ہو گئی

Demonstrations

Demonstrations

اتر پردیش (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی حکومت کے منظور کردہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک گیر مظاہروں میں مزید 5 افراد کے ہلاک ہونے کی پولیس نے تصدیق کر دی ہے۔

آج پولیس کارروائی میں مارے جانے والے مظاہرین میں ایک آٹھ سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔

اس قانون کے خلاف مختلف شہروں میں اب تک 20 افراد مارے جا چکے ہیں۔

گیارہ ہلاک شدگان کا تعلق شمالی ریاست اتر پردیش سے تھا۔ گزشتہ روز حکومت مخالف مظاہروں میں 10 افراد پولیس کی فائرنگ میں مارے گئے تھے۔

یہ ہلاکتیں اتر پردیش کے شہروں کان پور، بجنور، مظفر نگر اور میرٹھ میں ہوئیں۔

اسی دوران وزیر اعظم مودی نے اپنے وزراء کی ایک خصوصی میٹنگ طلب کر لی ، جس میں خراب ہوتی ہوئی سلامتی کی صورت پر بحث کی گئی۔