سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے زیر اہتمام 14اگست کو یوم آزادی کی تقریب و عید ملن پارٹی ہو گی
Posted on August 13, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے زیر اہتمام 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریب و عید ملن پارٹی ہو گی، سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کے اجلاس میں اراکین سپریم کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی 14 اگست 2013ء بروز بدھ بعد نماز عصر حافظ نواب دین ہائوس طفیل سٹریٹ گرین ٹائون جلالپور روڈ گجرات میں یوم آزادی کی عظیم الشان تقریب و عید ملن پارٹی ہو گی۔
جس میں سٹیزن فرنٹ کے عہدیداران و ممبران یوم آزادی کے موضوع پر خطاب کرینگے، بعد ازاں سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کے اراکین سٹیزن فرنٹ ضلع و سٹی کے عہدیداران و ممبران کے علائوہ ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں عید ملن پارٹی بھی دی جائے گی۔
اجلاس میں کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کی گی، اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ دہشت گردی کو روکنے کیلئے مثبت اقدام کیے جائیں، اجلاس سے محمد اشرف منہاس، خاور بشیر بٹ گولڑوی، حاجی مہر ممتاز احمد، افتخار بھٹہ، عامر چوہدری، چوہدری حسین وقار جوڑا، احمد حسن مٹو و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔