فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی کارکن نذیر احمد انصاری نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ شہر کے ہر علاقہ میں چیئرمین’ وائس چیئرمین وغیرہ کو پابند کیا جائے کہ وہ بیاہ شادی خصوصاً رسم مہندی کے موقعہ پر آدھی رات ڈھول کی تھاپ، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی بند کی جائے۔
لوگوں کو بے آرام اور سکون تباہ کرتے ہیں اور جس سے آنے والے مہمانوں کا مالی اور جانی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ لوگ بے آرام ہونے پر فجر کے وقت اٹھنا محال ہو جاتا ہے۔
آدھی رات کو اہل علاقہ میں پریشانی بنتی ہے۔ چیئرمین’ وائس چیئرمین وغیرہ کو پابند کیا جائے تاکہ ہر علاقہ کے تھانہ پولیس سے کوئی ملی بھگت نہ کرے اور ہر علاقہ میں امن وسکون کا ماحول ہو سکے۔