شہر کے بعض علاقوں میں کشیدگی، ٹرانسپورٹ کم

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں شیعہ عالم اور تبلیغی جماعت کے ارکان سمیت 12 افراد کے قتل کے بعد شہر کے بعض علاقوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

متاثرہ علاقوں میں ٹرانسپورٹ کم ہے جبکہ جامعات کے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں۔ ایم اے جناح روڈ کو کنٹینر لگا کر جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب مجلس وحدت المسلمین نے 3 روزہ سوگ اور آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔