تھانہ سٹی کے علاقہ میں کار چوری کی وارداتوں میں اضافہ

لالہ موسیٰ : تھانہ سٹی کے علاقہ میں کار چوری کی وارداتوں میں اضافہ ، 3 روز میں دوکاریں چوری ہونے پر عوام سراپا احتجاج،اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم چور گوشت مارکیٹ میں کھڑی امان اللہ صدیقی کی کار نمبری ایل ای اے 9155 کرولا کار احاطہ کے تالے توڑ کر لے اڑے، پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کا واقعہ سے لاعلمی کا اظہار۔

یاد رہے کہ دو روزقبل تھانہ سٹی کے علاقہ عیدگاہ روڈ سے نامعلوم چور راہنما مسلم لیگ (ن)و سابق امیدوار حلقہ پی پی 112 شیخ عمراعجاز کی قیمتی کارL EB 728 بھی چوری ہو گئی تھی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوا م عدم تحفظ کاشکار ہو گئے۔ عوام نے ڈی پی او گجرات سے وارداتوں پرقابو پانے کا مطالبہ کیا ہے۔