شہر میں صفائی اور لائٹنگ سمیت دیگر ذمہ داریوں کو اچھی طرح نبھانے کی پوری کوشش کروں گا

کروڑ لعل عیسن : شہر میں صفائی اور لائٹنگ سمیت دیگر ذمہ داریوں کو اچھی طرح نبھانے کی پوری کوشش کروں گا اور شہریوں کو ساتھ لے کر چلوں گا ۔ان خیالات کا اظہار TMO کروڑ ملک آصف جاوید بھڈوال نے گزشتہ روز TMO کروڑ میں چارج سبھالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ TMO کروڑ تعینات ہونے کے بعد ان ذمہ داریوں میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی شہر میں صحت و صفائی اور سٹریٹ لائٹس کی بہتری ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انشاء انشاء اﷲ بلا تفریق تمام نمئندگان اور شہریوں کو عزت اور مقام ملے گا۔