شہر کی تعمیر و ترقی میں بلدیاتی اداروں کے ملازمین کا کردار قابل تحسین ہے ۔اقبال محمد علی خان

Group Photo

Group Photo

کراچی (خصوصی رپورٹ) حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا کہ شہر کی تعمیر وترقی میں بلدیاتی اداروں کے ملازمین کا کردار قابل تحسین ہے شہر کے پارکوں کی تزئن و آرائش اور صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا نے کے لئے بلدیاتی عملہ شدید دھوپ اور گرمی کے موسم میں اپنے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا کر صحت مند اور سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا تے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری ہمراہ شاہ فیصل زون محکمہ پارکس کے اسپیشل ملازم محمد نعیم کو پارک میں تعمیر کئے گئے انیکسی کواٹر کی چابی پیش کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون محکمہ پارکس اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ بلدیاتی ملازمین کو یقین دلا یا کہ اُن بہتر فرائض کی انجام دہی پر کو ہمیشہ سراہاتا جائے گا انہوں نے ملازمین سے کہاکہ عوامی خدمات کی انجام دہی کے حوالے سے اپنی کا کردگی کو مزید بہتر بنائیں اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹر ز سے کہاکہ وہ ملازمین کی مشکلات کو حل کے نے کیلئے بھی اقدامات کریں اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ صاف ستھرا صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے نچلے سطح پر فرائض انجام دینے والے ملازمین کے مسائل کو حل کرنے لئے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی کاوشوں کو تعرف کرتے ہوئے کہاکہ پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال کے لئے پارکوں کے قریب ملازمین کی رہائشی انتظامات کو یقینی بنا یا جائے تاکہ فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو قائم و دائم رکھا جاسکے نشاط ضیاء قادری نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران سے کہاکہ وہ علاقائی ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کو بروئے کار لائیں اور عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کے حوالے سے شکایات کا ازالہ ممکن بنائیں ۔