کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹی کورٹ کراچی سے آج ایک اور قیدی فرار ہو گیا۔ پانچ روز کے اندر عدالتوں میں پیشی کے موقع پر فرار ہونے والے ملزموں کی تعداد 8 ہو گئی۔ آج ایک اور قیدی کراچی کی سٹی کورٹ کے احاطے سے بھاگ نکلا۔ پولیس منشیات کے ملزم کا ریمانڈ لینے آئی تھی۔
ہفتے والے دن ضلع غربی کی عدالت سے دہشت گردی میں ملوث ملزم نضراب اور اسحاق بھاگ گئے تھے۔ اسی روز ضلع وسطی کی عدالت سے جعل سازی کے مقدمے میں گرفتار باپ بیٹا فرار ہو گئے تھے جبکہ اس واقعے سے دو روز قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سنگین جرائم میں ملوث تین ملزمان پیشی کے موقع پر واش روم کی عقبی دیوار توڑ کر فرار ہو گئے۔ پانچ روز میں اب تک فرار ہونے والے ملزموں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔