شہر میں روزانہ درجنوں ڈکیتیاں چوریاں لمحہ فکریہ ہیں۔ چوہدری محمد حسن
Posted on March 5, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
فیصل آباد : سابق نائب ناظم چوہدری محمد حسن ڈوگر نے کہا ہے کہ شہر میں روزانہ درجنوں ڈکیتیاں’ چوریاں لمحہ فکریہ ہیں۔ کوئی بھی شہری چور ڈاکوئوں نے محفوظ نہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ وزیر قانون کے شہر میں جنگ کا قانون نافذ ہو چکا ہے۔
سی پی او فیصل آباد کی سخت ہدایات کے باوجود ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں ڈاکوئوں کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہیں۔ حسن ڈوگر نے کہا کہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی فوج ظفر موج بھی آنکھیں بند کیے ہوئے ہے۔ کوئی رکن اسمبلی پولیس نااہلی پر آواز نہیں اٹھاتا جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com