کراچی : شہر کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور بلدیہ کورنگی کی عوام الناس کو درپیش تمام جائز مسائل سے نجات دلائیں گے اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل برئوے کار لا رہے ہیں۔
بلدیہ کورنگی کی عوام کا تعاون رہا تو ہمارا ضلع دیگر ضلعوں کے مقابلے میں مثالی ضلع کہلائے گاان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عمران اسلم نے میونسپل کمشنر مسرور حسین میمن کے ہمراہ کورنگی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر صفائی ستھرائی اور چونے کے چھڑکائو کے کام کے معائنہ کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر S.E بلدیہ کورنگی پریم چند ،XEN کورنگی زون محمد مبین صدیقی ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سید محمد نقوی اوردیگر محکمہ جاتی افسرا ن بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عمران اسلم نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہد ایت جاری کیں کہ کچرے کو فوری طور پر گاربیچ ٹرانسفر اسٹیشن منتقل کیا جائے تاکہ کچرے کو لینڈ فل سائٹ منتقل کیا جائے۔
صفائی ستھرائی کے کاموں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے اور صفائی ستھرائی کے بعد جرا ثیم کش ادویات اور چونے کا چھڑکائو ضرو رکیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرلئے جائیں جب تک صفائی ستھرائی کے کاموں کو بدستور جاری رکھا جائے۔