کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق مشاورتی کونسلر بلدیہ عظمی کراچی نور محمد انگریز نے ماہ رمضان المبارک کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے عوام کو اذیت میں مبتلا کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کے الیکٹرک انتظامیہ صرف مال بنا نے میں مصروف ہے بجلی کی ترسیل کے حوالے سے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے بجائے شہر کراچی میں بجلی کے نظام کو تبا ہ و برباد اور عوام کو شدید اذیت میں مبتلا کرکے رکھ دیا ہے۔
نو رمحمد انگریز نے کہاکہ شہر میں غیر اعلانیہ بجلی کی طویل بندش کے بعد اب آئے دن بجلی کا بریک ڈائون کے الیکٹرک کی نااہلی کا ثبوت ہے پیپلز پارٹی کے رہنماء نور محمد انگریز نے کہا کہ کے الیکٹرک کی نجکاری فوری ختم کرکے اسے قومی تحویل میں لیکر عوام کو مصیبت سے چھٹکارہ دلا ئی جائے اگر کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف کاروائی نہ کی گئی اور نجکار ی کا خاتمہ نہ کیا گیا عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ہونگے۔