سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) خواجہ وقار حسن نے کہا ہے کہ پنجاب اور وفاق کے بجٹ نے بہت مایوس کیا
Posted on June 25, 2013 By Noman Webmaster گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) خواجہ وقار حسن نے کہا ہے کہ پنجاب اور وفاق کے بجٹ نے بہت مایوس کیا، 28 ارب روپے سبسڈی رکھے جانے کے باوجود آٹا مہنگا کیوں ہو گیا۔
چودھری پرویز الہٰی کے دور میں روٹی 2 روپے میں ملتی تھی جو آج 5 روپے کی ہو گئی ہے۔ وہ سٹی سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی میں اضافہ کو غیر قانونی قرار دیکر سپریم کورٹ نے 19 کروڑ عوام کے دل جیت لئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام آج بھی چودھری پرویز الہٰی دور کو یاد کر رہی ہے جس میں اشیائے خوردونوش سمیت تمام اشیاء کنٹرول میں تھیں اور عوام خوشحال زندگی گذار رہے تھے۔