کراچی (اسٹاف رپورٹر) دی سٹی گرامر اسکول کے 23ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر سید عروج الحسن نے کہا کہ ملک کا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے جہالت تاریکی اور پستی کو پروان چڑھاتی ہے جہالت کے خاتمے کے لئے جہاد علم کو فروغ دیکر کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی آڈیوٹیوریم میں دی سٹی گرامر اسکول کے زیر اہتما م منعقدہ سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و انعامات کی شایان شان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
تقریب میں اسکول کے بچوں نے قومی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے اس موقع پر طلباء وطالبات ،اساتذہ اکرام اور والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی سید عروج الحسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ کسی بھی ملک کا مستقبل اس ملک کے طلباء کے مستقبل سے منسلک ہے لہذا طلباء و طالبات کو چاہیئے کے وہ مستقبل کی ذمہ داریاں سنبھالنے اور اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لئے اپنی تمام تر توجہ تعلیم کے حصول پر مرکو ز رکھیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے ہمارے ملک کے نوجوانوں میں ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے
اور یہ اپنے ہنر اور جوہر کے ذریعے دنیا میں اپنا ،اپنے والدین اور ملک کا نام روش کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اسکول کی کار کردگی بیان کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر سید عروج الحسن نے کہاکہ دی سٹی گرامر اسکول حیدر آباد کالونی کا 23سالہ فروغ تعلیم کا روشن ریکارڈ ہے آج ہمارے اسکول کے بچے ڈاکٹر ،انجینئرز اور مختلف شعبوں میں کامیابی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے کہاکہ انشا اللہ درس و تدریس کے حوالے سے اسکول میں مزید بہتری کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر مسز شبانہ حسن نے کہاکہ پختہ عزم اور مضبوط قوت ارادی ،سچی لگن اور محنت سے انسان بڑے سے بڑا مقام حاصل کرسکتا ہے انہوں نے طلباء و طالبات کو تلقین کی کہ وہ اپنے مطالعہ کو مزید وسعت دیں
اور اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے اپنی منزل کی طرف آگے بڑھیں انہوں نے کہاکہ تعلیم حاصل کرکے ہم اپنے معاشرے کے تمام مسائل کا خاتمہ کرسکتے ہیں تقریب سے بوائز کیمپس اور گرلز کیمپس کی پرنسپلز عامر دستی اور مسز ایڈوینا فرنانڈس نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر سال 2014-15کے کامیاب طلباء و طالبات میں اسناد و انعامات تقسیم کئے گئے۔
The City Grammar School Hyderabad Colony Annual Gathering Distribution Certificates