کراچی: شہر میں جاری ریکارڈ گرمی اور شدید لو کی وجہ سے ہونے والی اموات اور شہر میں جاری ہنگامی صورتحال کے باعث بلدیہ کورنگی ،کورنگی زون نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں فوری طور پر ہیٹ اسٹروک ریلف کیمپ لگائے گئے اور اس کیمپ میں ٹھنڈے پانی کا انتظام اور وافر مقدار میں برف کا انتظام بھی کیا گیا ہے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی ، کورنگی زون نے گرمی اور لوسے عوام کو محفوظ بنا نے اور قیمتی جانوں کی فوری طبی امداد کے لئے ہیٹ اسٹروک سینٹرمیں درجنوں مریضوں کو طبی مداد اور سینکڑوں عوام کو آگاہی فراہم کی گئی
ہیٹ اسٹروک سینٹر میں طبی عملہ 24 گھنٹے خدمات کی انجام دہی میں مصروف ہے سینٹر میں شدید گرمی اور لوح سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوام کو آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قراة العین میمن ،میونسپل کمشنرمسرور میمن ، ڈائریکٹر ہیلتھ محمد رفیق شیخ اور دائریکٹر لوکل ٹیکس اینڈ ریکوری محمد کاشف کے ہمراہ ہیٹ اسٹروک سینٹر کادورہ کرکے عوام کو فراہم کی جانے والے سہولیات کا معائنہ کیا
اس موقع پرایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قراة العین میمن نے کہاکہ شدیدگرمی اور لوح میں غیر ضروری دھوپ میں نکلنے سے گریز کیا جائے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی انتطامیہ کورنگی کے تعاون سے قائم سینٹروں سے فوری رابطہ کیاجائے تاکہ بروقت طبی امداد کے ذریعے قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قراة العین میمن نے کہاکہ ضلع انتظامیہ کورنگی اداروں کے باہمی تعاون سے مشکل اور مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے ہر ممکن کوششوں میں مصروف ہے