سٹی ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر احسن بٹ کی نااہلی کے چرچے ہر زبان زد عام ہیں

Dr Ahsan

Dr Ahsan

تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) سٹی ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر احسن بٹ کی نا اہلی کے چرچے ہر زبان زد عام ہیں ہی اسی دوران ایک اور کار نا مہ بھی سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روزتلہ گنگ کے موضع جھا ٹلہ کے رہا ئشی مظہر حسین نے میڈیا کو اپنا بیان ریکارڈ کرا تے ہو ئے بتا یا کہ میں ایک غریب آدمی ہوں۔

میرے تین بچے ہیں ۔ کچھ عرصہ پہلے مجھے پتے میں پتھری کی تکلیف ہوئی جس کاسٹی ہسپتال تلہ گنگ میں تعینات سرجن ڈاکٹراحسن بٹ نے تلہ گنگ کے ایک مقا می ہسپتال میں میرا پتے کا آپریشن کیا جو کہ ڈاکٹر ٹھیک سے نہ کر سکا۔ڈاکٹر سے میرا آپریشن غلط ہو گیا تھا۔

کیو نکہ ڈاکٹر نے میرا پتہ ٹھیک سے نہ کاٹا اور میرے پتے میں تین پتھریاں با قی چھوڑ دیں ۔ جس کی وجہ سے میری تکلیف جوں کی توں رہی اور میں چلنے پھرنے اور کوئی بھی کام کرنے کے قابل نہ رہا اس کے بعد میرے گھر والوں نے جھاٹلہ کے لوگوں سے پیسے مانگ کر راولپنڈی کے ڈاکٹر بریگیڈئیر اورنگزیب سے میرا دوبارہ آپریشن کرایا جس کے بعد اب میں کچھ بہتر ہوں۔

مزید بتایا کہ سرجن ڈاکٹراحسن بٹ کے غلط آپریشن کر نے کی وجہ سے میں ابھی تک کو ئی بھی کام کر نے سے معزور ہوں میرے گھر میں فاقوں کا راج ہے اور میرے گھر والے لوگوں سے مانگ کر کھانے پر مجبور ہیں اورہم لوگ مالی لحاظ سے کم زور ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر کے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی نہ کر سکے۔

میں نے دونوں آپریشن پیسے مانگ کر کرا ئے ۔ اور ابھی تک کو ئی بھی کام نہیں کر سکتا ۔مظہر حسین نے وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر احسن بٹ کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے اور میرے ساتھ اس نے جو ظالم کیا ہے اس کا ازالہ کیا جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

Mazhar

Mazhar

Mazhar

Mazhar