تلہ گنگ سٹی ہسپتال میں ایمبولینس کی سہولت فوری طور پر مہیا کی جائے عوامی و سماجی حلقوں کا مطالبہ

تلہ گنگ : تلہ گنگ سٹی ہسپتال میں ایمبولینس کی سہولت فوری طور پر مہیا کی جائے عوامی و سماجی حلقوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ سٹی ہسپتال میں ایمبولینس کی اشد ضرورت ہے مقامی امیدوران اسمبلی اس پر توجہ دیں۔ تلہ گنگ سٹی ہسپتال میں تقریبا روزانہ 700 مریض چیک کئے جاتے ہیں۔

اس کے مقابلے میں R.H.C کوٹ قاضی، ٹمن، لا وہ اور جھاٹلہ میں بہت کم مریض چیک کئے جاتے ہیں مگرتما م R.H.C میں ایمبولینس کی سہولت بھی موجود ہے اور ان کا بجٹ بھی سٹی ہسپتال سے زیادہ ہے۔ عو امی حلقوں نے حکومت پنجاب سے تلہ گنگ سٹی ہسپتال میں ایمبو لینس کی فوری فر اہمی کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔