سبی (محمد طاہر عباس) شہر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے دکاندار، شہری، تاجر برادری تعاون کریں ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرکے شہر کی خوبصورتی کو بحال کیا جائے گا شہر کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ذاکر خان ناصر نے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے منعقدہ میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع ڈی ایس پی نور محمد کاکڑ، تحصیلدار رحمت اللہ گشکوری، نائب تحصیلدار نصیر ترین، چیف آفیسر محمد خان سیلاچی ، رسالدار شہباز خان باروزئی، رسالدار عارف مری، عبدالمالک بنگلزئی، وڈیرہ گزین خان، میر امداد حسین ،سلیمان خان رند، سیوارام ، یار علی گشکوری، طاہر عباس، شہباز خان گورگیج و دیگر بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر ذاکر خان ناصر نے کہا کہ شہر میں ناجائز تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
اس حوالے سے شہری ،دکاندار اور تاجر برادری ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر کو ناجائز تجاوزات سے پاک کیا جاسکے جس کے باعث شہر کی ٹریفک بحال ہو اورعوام کو گزرنے میں کوئی پریشانی نہ ہو انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بروز جمعرات مہم شروع کردی جائے گی انہوں نے کہا کہ بروز جمعرات ٹیم کے ہمراہ شہر کا دورہ کرکے شہر بھر سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کریں گے۔
شہر کو تجاوزات سے پاک کریں گے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی دکاندار اپنی اشیاء روڈ پر نہ رکھیں کسی بھی دکاندار کی اشیاء روڈ پر رکھی نظر آئیں تو اسکو بھاری جرمانہ عائد کرکے سخت کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔