کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس سٹی کراچی ایسوسی ایشن کے صدر محمد عقیل خان کا ڈپٹی سیکریٹری میڈیا کوارڈنیشن انفارمیشن عمران یونس اور اپنی پوری ٹیم اور انویسٹرز گروپ کی ٹیم کے ساتھ DHAسٹی کا دورہ کیا ،ڈی ایچ اے سٹی پہنچنے پر DHAٹیم نے شانداراستقبال کیا اس موقع پر DCKکے ڈائریکٹر پروجیکٹ نے ڈیسنٹ سٹی کراچی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور تمام پروجیکٹس کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرایا گیا جسے ڈی سی کے تمام ممبران نے سراہا DHAاور DCKکے ترقیاتی کاموں کی تعریف کی وفد نے کہاکہ جس تیزی سے DHAڈیفنس سٹی کراچی کو ڈیولپ کررہا ہے انشا اللہ بہت جلد ایک شہر کراچی میں ایک نیا اور خوبصورت شہر آباد ہوجائیگا،اور لوگ یہاں آباد ہوکر فخر محسوس کرینگے ڈیسنٹ سٹی کراچی میں تمام سہولیات مہیا کی گئیں ہیں ڈائو ہسپتال ،صفہ یونیورسٹی کے علاوہ سٹی اسکول،DHAاسکول بھی فعال ہوچکا تقریباً600طلبہ یہاں زیر تعلیم ہیں ۔DHAنے مختصر مدت میں حیران کن ترقیاتی کام انجام دے چکا ہے جو قابل ستائش ہے ان ترقیاتی کاموں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ڈ یفنس سٹی کراچی کے انویسٹرز کے لئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
ڈیفنس سٹی کراچی کے صدر عقیل خان اور عمران یونس نے کہاکہ ہم DHAکے سکر گزار ہیں اور انہیں شاندار پروجیکٹ پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے جدید تقاضوں پر مبنی یہ نیا شہر آباد کیا اور برق رفتاری کے ساتھ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کو یقینی بنا رہے ہیں DHAکی جانب سے ڈیفنس سٹی کراچی کی ڈیولپمنٹ کو سراہتے ہیں اور ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرینگے وہ انویسمنٹ کی شکل میں ہو یا پلاٹ کی شکل میں چاہے وہ گھر کی تعمیر ہو یا کمرشل پلازہ بنا نے کی شکل میں انہوںنے کہاکہ ہم DHAاور DCKکو بھر پور تعاون کا یقین دلا تے ہیں۔