کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے حق پرست قیادت نے سابقہ دور میں شہر کی تعمیر و ترقی میں بے مثال کردار ادا کیا ہے جس کی مثالی شہر کراچی کی تاریخ میں نہیں ملتی انشا اللہ 5 دسمبر کے بعد قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے شہر کراچی کی بین الاقوامی حیثیت کو بحال کرائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ضلع کورنگی یونین کمیٹی نمبر 8 شاہ فیصل کالونی میں حق پرست اُمیدواروں کے انتخابی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر نامزد حق پرست چیئر مین ،وائس چیئر مین اور جنرل کونسلرز بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ عوامی خدمت حق پرستوں کا نصب العین ہے اور انشا اللہ 5دسمبر2015ء کے بعد عوام کو علاقائی سطح پر درپیش بلدیاتی مسائل سے نجات اور علاقائی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے عوام کے ہمراہ قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں تعمیر وترقی کے سفر کا آغاز کرینگے۔
نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ آج کراچی کے وسائل پر قبضے کے لئے بھان متی کا کنبہ متحد ہوگیا ہے انشا اللہ 5 دسمبر 2015ء کو عوام اس متحد ہ مخالف ٹولے کو نہ صرف شکست سے دوچار بلکہ ان کی ضمانتیں ضبط کرا دینگے۔
رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ کراچی کی عوام متحدہ کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کراکر متحدہ مخالفین کی زبانیں ہمیشہ ہمیشہ کے بند کر دینگے۔