کراچی : یونٹی پیس آف پاکستان کے مرکزی صدر ظفر مقصود نے کہاہے کہ کراچی کی عوام سخت اذیت کی زندگی گزار رہی ہے اور شہر کے سرکاری اسکولوں اور ہسپتالوں کا برا حال ہے، شہر قائدروشنیوں کی بجائے کچرے کاشہر بن چکاہے،بجلی اور پانی کے مسائل کے علاوہ بھی شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے جس کی وجہ سے عام شہریوں کا جینا محال ہوچکاہے ، افسوس کا مقام ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اور شہر کوگندگی سے پاک کرنے کے لیے کوئی بھی تیار نہیں ہے ،ایسا لگتا ہے کہ ایک سازش کے تحت کراچی اور اس کی عوام کے ساتھ نارواسلوک کیا جارہاہے ،مگر ہم عوام کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے جہاں تک ممکن ہوا کوشش کرینگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں یوپی ایف کے مرکزی آفس میں عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیا، اس مو قع پر یوپی ایف کے سینئر نائب صدرعلامہ محسن کاظمی ،نائب صدر یونس میمن ، مرکزی رکن حسیب احمد، جنرل سیکرٹری ثمرین نازسمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، تمام عہدیداران نے شہر قائد میں صفائی ستھرائی اور شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی اپنی تجاویزسے آگاہ کیا،مرکزی صدرظفر مقصود کا کہنا تھا کراچی پاکستان کی معیشت کو چلانے والا سب سے بڑ اشہر ہے ،مگر یہاں کی عوام مختلف مسائل اور پریشانیوں کے باعث سخت زہنی ازیت کا شکار ہے۔
انہوں نے کہاکہ شہر بھر کی حالت زار کے ساتھ یہاں پر سرکاری اسکولوں اور سرکاری ہسپتالوں میں بھی عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے ،سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام ڈالنے کی بجائے مل جل کر عوام کے مسائل کا حل تلاش کریں تو ایک بار پھر سے کراچی کو روشنیوں کا شہر بنایا جاسکتاہے تا کہ اس شہر کی رونقیں بحال ہوں اور کراچی کے شہر ی بھی ایک پر فضا اور پر امن ماحول میں زندگی گزار سکیں اور اس کے لیئے ہر شہری کو اپنی اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی تا کہ ہم اپنے آنے والی نسلوں کو ایک صاف ستھرا شہر اور صحت افزا ماحول دینے میں کامیاب ہو سکیں ، ۔ انہوں نے مزید کہاکہ شہر قائد کو تباہی اور بربادی سے بچانے کے لیے ایک عا م آدمی کے ساتھ ساتھ حکومت اور سول سوساءٹی کے لوگوں کو بھی اپنا کردار اداکرنا پڑیگا۔