شہر کراچی سائن بورڈ کے جنگل میں تبدیل، انسانی جانوں کے لئے موت کا پروانہ

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ لوکل ٹیکس نے شہر کو سائن بورڈ اور دیو وہیکل سائن کے جنگل میں تبدیل کردیا ہے شہر میں تیز ہوائوں اور طوفان کی پیشگوئی کی با وجود محکمہ لوکل ٹیکس نے شہر میں بھر میں سائن بورڈ کے حوالے سے سیفٹی اقدامات ممکن نہیں بنایا گزشتہ روز چلنے والی تیز ہوائوں کے باعث مختلف علاقوں میں سائن بورڈ گرنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

اس کے باوجود کوئی ٹھوس اقدامات محکمے کی جانب سے نہیں کئے گئے بلدیہ عظمیٰ کی ریکوری کے حوالے سے اہم ڈیپارٹمنٹ محکمہ لوکل ٹیکس میں کرپٹ افسران نے محکمے کو کنگال بنا دیا اور ریکوری اہداف کی ناکامی کی وجہ سے کے ایم سی میں مالی بحران پیدا ہوگیا ہے افسران آفس نہیں آتے اور شہر کے ہوٹلوں اور دیگر مقامات پر بیٹھ کر اپنے معملات نمٹا رہے ہیں اور شہر میں غیر قانونی طور پر سائن بورڈ نصب کرنے کے پرمشن رشوت کے عوض جاری کرنے کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شاہراہ فیصل ،کلفٹن اور ڈیفنس سمیت شہر کی شاہراہوں اور فٹ پاتھوں ،فلائی اوور پر سائن بورڈ اور پائلوں کے انبار لگ چکے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل کے ساتھ عوام کو آمد و رفت میں بھی مشکلات اٹھا نا پڑتا ہے۔

محکمہ لوکل ٹیکس سے رابطہ کرنے پرکوئی تفصیل بتا نے کو تیار نہیں جبکہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی تمام معاملات سے لاعلمی کا اظہار کررہے ہیں بلدیہ عظمیٰ کراچی محکمہ لوکل ٹیکس کا آفس جو کہ سوک سینٹر کے 10ویں فلور پر قائم ہے وہاں اُلو بول رہا ہے کوئی افسر دفتر میں نہیں بیٹھتا محکمہ لوکل ٹیکس کے سنیئر افسر نور محمد بلوچ بھی آفس نہیں آتے اور کسی دوسرے دفتر میں بیٹھ کر وہیں سے کام چلارہے ہیں محکمہ لوکل ٹیکس میں لوٹ مار اور کرپشن پر کے ایم سی اور سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام نے آنکھیں بند کرلیں ہیں شہر میں طوفان اور شدید بارش سائن بورڈ کے جنگل میں عوامی زندگی کے لئے موت کا پروانہ ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری کے ایم سی اور سندھ حکومت ہو گی۔