شہر کراچی میں کھیلوں کا فروغ خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے، اعجاز احمد خان

CK OFFICE PRIZE DISTRBUTION

CK OFFICE PRIZE DISTRBUTION

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اایڈیشنل کمشنر کراچی محترمہ روبینہ آصف نے کہا ہے شہر میں کھیلوں کا فروغ خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کمشنر آفس جو مدد کر سکتا ہے وہ کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کمشنر آفس میں پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون نے منعقد ہونے والی یوم آذادی اسپورٹس فیسٹول سائیکل ریس کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس ریس کا افتتاح 21اگست کو وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کیا تھا۔

روبینہ آصف نے کہا کہ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان شہر میں کھیلوں کی ترقی کے خواہاں ہیں ان کی ہدایات کی روشنی میں کراچی انتظامیہ شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

کھیلوں سے متعلق اداروں اور تنظیموں کو چاہیئے کہ وہ آگے بڑھیں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے یوم آذادی اسپورٹس فیسٹول سائیکل ریس میں انعامات حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی اور انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ انہیں انٹرنیشنل سطح پر مواقع ملیں اور دنیا بھر میں اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کریں۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کی ضروریات پوری کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ کھیل معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور دنیا کے بعض ممالک میں ہماری پہچان ہمارے کھلاڑی ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی نے دنیا کو نامور کھلاڑیوں سے نوازا ہے اور میری کوشیش ہوگی کہ اس شہر کے کھیل کے میدان آباد رہیں۔

محترمہ روبینہ آصف نے کہا کہ کھلاڑیوں سے اپیل کرونگی کہ وہ کھیل کے میدان میں سچے پاکستانی بن کر بغیر کسی تعصب رنگ ونسل حصہ لیں اور دنیائے کھیل میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کریں ، ایڈیشنل کمشنر کراچی نے کہا کہ سائیکل دنیا کے چند مقبول کھیلوں میں سے ایک کھیل ہے اور یہ خوشی کا موقع ہے کہ کراچی میں یہ کھیل بہت مقبول ہے اور میں اس کھیل کی کمشنر آفس جو سرپرستی کر سکتاہے وہ کرنے کیلئے کرنے تیار ہے۔

قبل ازیں فیسٹول کے چیف آرگنائزر غلام محمد خان نے ریس کی رپورٹ پیش کی اورکمشنر کراچی کو کھیلوں کے فروغ اور خصوصاً یوم آذادی کے موقع پر چیف منسٹر یوم آذادی فٹبال ٹورنامنٹ کی بھرپور سرپرستی کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

اس موقع پر ریس کے ونر ملیر کے حاشر بلوچ، رنر کورنگی کے کاشف بشیر اور ملیر کے ضمیر بلوچ کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر نقد انعامات دیئے گئے جبکہ ریس میں شریک تمام سائیکلسٹوں کو بھی نقد انعامات سے نوازا گیا، تقریب میں حاجی عبد الجلیل، باران بلوچ ،نظر بلوچ، دلاور عباس خان اور دیگر نے شرکت کی۔