کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری عزیز اللہ خان آفریدی نے کہا ہے کہ NA-246کا ضمنی انتخاب دہشت گردی کے خلاف کراچی کے عوام کا ریفرنڈم ثابت ہو گا، شہر کراچی کے عوام دہشت گردی اور لاقانونیت سے بیزار ہو چکے ہیں شہر کی ترقی اور امن سے ہی پاکستان کا استحکام اور خوشحالی وابستہ ہے۔
دہشت گردی کی عفریت سے چھٹکارہ حاصل کئے بغیر پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی نا ممکن ہے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری عزیز اللہ خان آفریدی نے NA-246کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کراچی کے کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف عوام کو متحدہ کریں۔
اس حوالے سے عوامی رابطہ مہم کو تیز کیا جائے عزیز اللہ خان آفریدی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ وقت آ گیا ہے کہ متحد ہوکر دہشت گردی کے خلاف جد و جہد تیز کیا جائے انہوں نے کراچی کے عوام سے کہاکہ وہ دہشت گردی کے خلاف عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کے پرچم تلے متحد ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف NA-246سے بھاری اکثریت سے عوامی قوت کے ساتھ کامیابی حاصل کرکے شہر کراچی سے دہشت گردی کے سقوط کا خاتمہ کر کے عوام کو خوشحالی اور شہر سے تاریکی کا خاتمہ روشنیاں بحال کرے گی۔