شہر سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع سامیزئی کا گورنمنٹ گرلز سکول چار دیواری نہ ہونے کے باعث گزشتہ دو ماہ سے بند بچیوں کی تعلیم متاثر

Sibi

Sibi

سبی( محمد طاہر عباس) شہر سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع سامیزئی کا گورنمنٹ گرلز سکول چار دیواری نہ ہونے کے باعث گزشتہ دو ماہ سے بند بچیوں کی تعلیم متاثر کہا جاتا ہے کہ تعلیم آدمی کو انسان بناتی ہے اور تعلیم کے بغیر پڑھے لکھے معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں دوسر ی جانب محکمہ متعلقہ کی غفلت کیوجہ سے تعلیمی اداروں میں تعلیم کا سلسلہ تعطل کا شکار ہوکر رہ گیا ہے

اسی طرح کا ایک گورنمنٹ گرلز سکول سامیزئی جو گزشتہ دو ماہ سے متواتر بند پڑا ہے اسکے بند ہونے کی وجہ سکول کی چار دیواری کا نہ ہونا ہے اس ضمن میں علاقہ مکینوں کا کہنا ہیکہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ طور پر اس صورت حال سے آگاہ کیا ہے مگر کوئی شنوائی تا حال نہیں ہوئی ہے علاقہ مکینوں کا حکام بالا سے مطالبہ ہے کہ سکول متذکرہ کی چار دیواری فوری طور بنائی جائے تاکہ بچے اپنی تعلیم کے حصول کو برقرار رکھ سکیں۔