شہر قائد تبدیلی کا خواہاں ہے، پی ٹی آئی عوامی زندگی میں حقیقی تبدیلی لائے گی

PTI

PTI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق صدر لانڈھی ٹائون بلال نیازی نے کہا ہے کہ ہے کہ شہر کراچی کی عوام تبدیلی کی خواہاں ہے اور انشا اللہ عوامی طاقت کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں شہر قائد کے باسیوں کی زندگی میں حقیقی تبدیلی لائے گی شہر کے پسماندہ علاقوں سمیت لانڈھی معین آباد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے معین آباد یونین کونسل نمبر1لانڈھی ٹائون میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نعمت سواتی،خطاب شاہ،شکیل تنولی اور محمد اشرف خان نے بھی خطاب کیا ۔پی ٹی آئی کے رہنماء بلال نیازی نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں شہر قائد سمیت سندھ اور پنجاب میں اپنے سیاسی مخالفین کو سرپرائز دے گی۔

عوام اپنے مسائل کے حل اورملک کو ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے تحریک انصاف کے پرچم تلے عمران خان کی قیادت میں متحد ہوچکے اور اب عوامی زندگی میں تبدیلی کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی بلال نیازی نے شہر کراچی کے عوام سے کہا ہے کہ وہ تبدیلی کے لئے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کا بھاری اکثریت سے کامیاب بنا ئیں اس موقع پر معین آباد کی ہزارہ برادری نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا۔