سبی (محمد طاہر عباس ) شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نالیوں کا پانی ابل کر سڑکوں ،گلیوں میں بہنے لگا شہریوں خصوصا سکول کے طلباء و طالبات سکول جانے میںدشواری کا سامنا گندگی کے باعث مچھر و دیگر کیڑے مکوڑوں کی افزائش وبائی امراض پھوٹنے کا اندیشہ میونسپل انتظامیہ خاموش تماشائی تفصیلات کیمطابق میونسپل کمیٹی دفتر کے ساتھ والی گلی سمیت سبی شہر کی گلی کوچوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے تعفن اٹھ رہا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ شہر کی نالیوں کا گندا پانی ابل کر سڑکوں اور گلیوں میں بہنے لگ گیا ہے سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں جگہ جگہ گندگی کے باعث مچھر و دیگر کیڑے مکوڑوں کی افزائش بھی ہورہی جس کے باعث شہر میں ملیریا اور دیگر بیماریاں بھی پھیلنے لگی ہیں۔
میونسپل کمیٹی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے شہر کے مختلف علاقے جناح روڈ، گنپت رائے روڈ، قصائی محلہ، محلہ لوہاراں ، مسجد روڈ، اقبال روڈ، جوہر روڈ، چاکر روڈ، لونی روڈ، الہٰ آباد ، غریب آباد، پردہ کلب گلی، سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں جا بجا گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کے باعث علاقہ مکینوں خصوصا سکول کے طلباء و طالبات کو سکول جانے اور نمازیوںکو مسجد جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ، وزیر بلدیات ،سیکریٹری بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ سبی شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی نا اہلی کا نوٹس لیں۔