ڈیرہ غازیخان (ریاض جاذب سے) شہر کی بارونق مارکیٹ 7 بلاک میں ایل پی جی گیس سلنڈر، ری فلنگ کرتے ہوئے دھماکہ دکاندار سمیت 6 افراد زخمی دھماکہ سے جلنے سے تمام زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا۔
ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے۔ نزدیکی ایک اور دکاندر نے دکان کے سامنے جمع کوڑا کرکٹ کو آگ لگائی جس کی چنگاری ری فلنگ کئے جانے والے سلنڈرزدھماکہ سے پھٹ گئے۔
تفصیل کے مطابق صبح نو بجے کے قریب 7 بلاک کی مارکیٹ نزد، اندھیاں والی پل جہاں درجنوں ایل پی جی گیس ری فلنگ کی دکانیں ہیں وہاں اس وقت دھماکہ ہوگیا جب ایک دکاندار ایل پی جی سلنڈر سے ریفلنگ کررہا تھا کہ نزدیک جلائی جانے والی آگ کی چنگاری اڑ کر وہاں پہنچی اور دھماکہ ہو گیا۔
Gas Cylinders Explosion
بتایا گیا ہے صبح کا وقت ہونے کی وجہ سے بیشتر سے زائد ریفلنگ کی دکانیں بند تھیں دو ،ایک دکانیں کھلیں تھیں۔ دوسری صورت میں نقصان اس سے کہیں بڑا ہوسکتا تھا۔ دھماکہ کے نتیجہ میں رفیع اللہ ،محمد ایلیا،شیخ فہیم محمد رمضان سیمت چھ افراد جھلس اور زخمی ہوگئے۔
دھماکہ کے فوی بعد ڈی سی او ندیم الرحمن ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے جنہوں نے موقع پر ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے وسط میں واقع ایل پی جی سلنڈر ریفلنگ سنٹرز(دکانیں) کا ہونا اور اس حوالے سے کوتاہی و قانون کی حلاف ورزی کے مرتکب افراد اور متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی ہو گی۔