کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اشرف قریشی نے کہاکہ خیبر پختونخواہ کا بلدیاتی نظام جمہویت کا آثاثہ ہے جمہوریت کے دعویدار وفاقی اور پنجاب و سندھ کی صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات سے مسلسل راہ فرار اختیار کرکے عوام کو شراکت اقتدار سے دور رکھنا چاہتی ہیں شہر کراچی سے بد امنی کا خاتمہ پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔
کارکنان بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاری کا آغاز کریں انشا اللہ عوامی تائید کے ذریعے شہر کراچی کا آئندہ میئر پاکستان تحریک انصاف کا ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنماء اشرف قریشی نے شہر کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر پی ٹی آئی کے زیر اہتمام قائم کیمپوں کے دورے کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کارکنان متحد ہوکر عوامی حقوق کی جدو جہد کریں عوام کو مسائل سے نجات اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لئے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران کا پیغام عوام تک پہنچائیں۔