کراچی (جیوڈیسک) ڈیری فارمزز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی اختر کے مطابق دودھ کی ترسیل کیلئے تمام سودے منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔ کراچی میں دودھ کی قیمت کا تعین آج سے اوپن مارکیٹ میں کیا جائے گا۔ جس سے ڈیری فارمرز ایسویسی ایشن کا کوئی تعلق نہیں ہو گا۔
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشین کے صدر کے مطابق 70روپے فی لٹر خوردہ حکومتی نرخ پر دودھ فروخت کرنا ممکن نہیں ہے۔ شہر میں فی لٹر دودھ 70 روپے سرکاری قیمت کی بجائے 85 روپے فی لٹر قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔